پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حالیہ آل پارٹی کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کسی کیخلاف بھی مذہب کے استعمال کو روکنے پر تعریف کا مستحق قرار دیا ہے۔

دو روز قبل جمعیت علماء (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر کُل جماعتی کانفرنس ہوئی جس میں بلاول بھٹو نے مولانا صاحب سے اعتراض کیا کہ کسی کے خلاف مذہب کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو اس بات پر قابل تعریف قرار دیا اور ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ’ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہئے، ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سوࣿ ہیں۔ بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔ https://twitter.com/shazbkhanzdageo/status/1144337945886744576 

Shahzeb Khanzada

@shazbkhanzdaGEO

آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے صحابہ کی توہین کا ذکر شامل کرنے کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری کی مخالفت،واضح کردیا کہ کسی کے بھی خلاف مذہب کو استعمال نہیں ہونے دوں گا،بلاول اپنے سے بڑی عمر کے سیاست دانوں میں ان سے بڑی سوچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Embedded video

1,467 people are talking about this

واضح رہے کہ اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس کے دوران چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، حکومت کو ٹف ٹائم دینے سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا  جب کہ اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحابہ کی توہین کی ہے اس کا ذکر اعلامیے میں کیا جائے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف بھی مذہب کا استعمال قابل قبول نہیں ہے، مذہب کا استعمال سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔