قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد:  قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

فنانس بل 2019ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بجٹ کا مجموعی حجم 8 ہزار 238 ارب روپے ہے، فنانس بل 2019ء پر اپوزیشن کی جانب سے آنے والی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا گیا۔

دوسری طرف قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کل جاری مالی سال کی جاری ضمنی گرانٹس کی منظوری دے گی۔ ضمنی گرانٹس کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی بجٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں