کابل: وزارت دفاع کی عمارت کے قریب کار دھماکا، 15 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں امن عمل کے باوجود استحکام نہ آسکا، کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب کار دھماکے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

کابل میں امریکی سفارت خانے کے اطراف میں واقع گنجان آباد علاقہ طاقتور دھماکے سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی جبکہ میلوں دور تک دھماکے کے مقام سے اٹھتا دھواں بھی کافی دیر تک نظر آتا رہا۔