بھارت کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

برمنگھم: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔

ایونٹ میں بقا کے لیے بنگلادیش کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں بنگال ٹائیگرز ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرنے کے لیے ایک جیت درکار ہے۔

اتوار کے روز اسی گراؤنڈ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل

فوٹو: بشکریہ ۔۔۔ کرک انفو