آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دے دی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ ہوا جس کی باقاعدہ منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔

ترجمان آئی ایم ایف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے تین سالہ معاشی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

Gerry Rice

@IMFSpokesperson

IMF Executive Board approved today a three-year US$6 billion loan to support ’s economic plan, which aims to return sustainable growth to the country’s economy and improve the standards of living.

494 people are talking about this

آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے پیکج کا مقصد ملک کی معاشی صورت حال اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا اسی دوران انہیں عہدے سے ہٹایا گیا اور بعدازاں وزارت خزانہ کی نئی ٹیم نے آئی ایم سے مذاکرات کو حتمی شکل دی۔