مفتی تقی عثمانی حملہ: وزیراعلیٰٰ کا شہید پولیس اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے مفتی تقی عثمانی پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے نابینا بچوں کا علاج کرانے اور انہیں تعلیم دلوانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزراء کے ہمراہ مفتی تقی عثمانی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔

مفتی تقی عثمانی نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی گاڑی پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی گئی جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ پر کرم کیا اور آپ کو اور اہلخانہ کو محفوظ رکھا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید اہلکار کے خاندان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، شہید کے نابینا بچوں کا علاج کرائیں گے اور انہیں تعلیم بھی دلوائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مفتی تقی عثمان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں ان کا محافظ پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔