ورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

لیڈز:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 44 ویں میچ کے دوران سری لنکا کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

 

بھارتی اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا، دونوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور لیستھ مالینگا کودو اوورز میں تین شاندار چوکے لگائے۔

 

اس وقت بھارتی ٹیم نے 4 اوورز میں 28 رنز بنا لیے ہیں۔ روہت16 جبکہ راہول 11 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے کوہلی الیون کیخلاف 264 رنز بنائے۔ لنکن ٹائیگر کا آغاز اچھا نہ تھا۔ 17 کے مجموعی سکور پر کپتان کروراتنے بمرا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 10 سکور بنائے۔ پریرا کو بھی بمرا نے آؤٹ کیا۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 18 رنز کی باری کھیلی۔

مینڈس تین رنز بنا کر جڈیجا کا شکار بن گئے، فرنینڈو نے 20 سکور بنائے اور پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران سابق کپتان اینجلو میتھیوز اور تھریمانے نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا۔ تھریمانے 53 سکور بنا سکےانہوں نے کلدیپ یادیو کی گیند پر جڈیجا کوکیچ دیدیا جبکہ کپتان اینجلو میتھیوز نے 113 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 10 چوکے اور دو چھکے لگائے اور فاسٹ باؤلر بمرا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈی سلوا نے 29 کی باری کھیلی۔

سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 264 رنز بنائے۔ جسپریت بمرا نے شاندار باؤلنگ کی اور تین شکار کیے، کلدیپ یادیو، جڈیجا، پانڈیا اور بھونیشور کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ خبریں