یوم پاکستان: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب

لاہور:  واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس دوران ماحول حب الوطنی کے جذبوں سے سر شار رہا جبکہ فضاء’ پاک فوج زندہ باد‘ اور ’پاکستان پائندہ باد‘کے نعروں سے گونجتی رہی۔

رینجرزکے اسپیشل دستے نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کیا جب کہ بینڈ نے فنی صلاحیتوں کے جوہر سے شرکاء کے دل موہ لیے۔

خوبصورت ملی نغمے ہر سو بکھرے رہے اورہر نوجوان پاکستانی پرچم تھامے نظر آرہا تھا۔