اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کیخلاف سینیٹ سیکرٹری کو آج قرارداد جمع کروائے گی

اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد آج سینیٹ سیکرٹری کے پاس جمع کرائی جائے گی۔

حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے 26 سینیٹرز کے دستخط درکار ہیں جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کو ساڑھے گیارہ بجے بلالیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کامنصب مسلم لیگ (ن)کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں