شیخ رشید نے اکبر ایکسپریس کے حادثے کو انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دیدیا

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے اکبر ایکسپریس حادثے کو انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا۔

 شیخ رشید نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حادثے کے شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اکبر ایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔