ماسکو پاور سٹیشن میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

ماسکو: (دنیا نیوز) ماسکو کے پاور سٹیشن میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع پاور سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر وہاں کام میں مصروف متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

بتایا گیا ہے کہ خوفناک آگ کے شعلے پچاس میٹر بلندی تک دیکھے گئے، واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے، درجنوں فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابوپایا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں