1000 سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بجلی کے کمرشل اور صنعتی صارفین، پانچ سو مکعب گز کے گھر اور ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی شق 181 اے اے کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لیے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹمیں شامل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس قانون کے تحت 500 سکوائر یارڈ سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔