وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد:  وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملاقات کی ہے جس میں ملکی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت معاملات پر بات چیت ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین آج ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وزیراعظم کے مجوزہ دورہ امریکہ سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق خطے میں تازہ پیش رفت اور پاکستانی و امریکی کردار پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمنٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔