ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ‌ منظور

اسلام آباد:  ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا۔ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان سے تفتیش کیلئے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ‌ منظور کر لیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ روز ایل این جی کیس میں گرفتار کیا۔