واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل اب آسان ہونے کو ہے

معروف کمیونیکیشن ایپ واٹس ایپ اب ایک ایسے فیچر کو متعارف کروانے جارہی ہے جو صارفین کے ایپ کے استعمال کے انداز کو یکسر تبدیل کردے گا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ وائس میسج کے فیچر کو مزید بہتر انداز میں متعارف کروانے پر کام کررہی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو وائس میسج بھیجنے سے قبل اس پیغام کو سننے اور جانچ پڑتال کی سہولت مہیا حاصل ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یہ فیچر صارفین کے اصرار پر متعارف کروایا جارہا ہے۔