مینی پکیاؤ نے ویلٹر ویٹ سپر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاس ویگاس: فلپائن کے باکسر مینی پکیاؤ نے امریکی کیتھ تھرمان کو ہرا کر ویلٹر ویٹ سپر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فلپائنی مکے باز باکسنگ کی ہر کیٹگری میں چیمپئن بننے والے دنیا کے پہلے باکسر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویلٹر ویٹ سپر چیمپئن شپ کا ٹائٹل مینی پکیاؤ نے جیت لیا۔ لاس ویگاس میں ناقابل شکست امریکی کیتھ تھرمان ناکام رہے۔ باکسنگ کی یہ سپر فائٹ پورے 12 راؤنڈ تک جاری رہی۔ ہر کیٹگری میں چیمپئن، فلپائن کے مینی پکیاؤدنیا کے واحد باکسر بن گئے ہیں۔

لاس ویگاس کے باکسنگ رِنگ میں فلپائن کے مینی پکیاؤ اور امریکی کیتھ تھرمان میں زور کا جوڑ پڑا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر بھرپور مکے برسائے۔