سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ بھی عمران کی کفایت شعاری کے معترف

سری نگر: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے ؟۔

Omar Abdullah

@OmarAbdullah

He saved his country money it didn’t need to spend AND didn’t wear his ego on his sleeve like most “leaders” do. Remind me again why that’s a bad thing. This reflects badly on the American establishment rather than on @ImranKhanPTI IMO. https://twitter.com/fawadrehman/status/1152680634923606019 

Fawad Rehman

@fawadrehman

No US official were present to receive PM @ImranKhanPTI at IAD airport. Neither IK recieved any state protocol.

Embedded video

7,420 people are talking about this

عمرعبداللہ نے کہا کہ عمران خان کو پروٹو کول نہ دینا ان کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے برا ہے۔