آرمی چیف کا امریکی وزارت خارجہ کا دورہ، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور عسکری قیادت سے ملات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکا سے باہمی عزت، اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹا گون کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی قائم مقام وزیر دفاع سے بھی ملے، دونوں رہنماؤں میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اور امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی سے ملاقات کی۔

پاک امریکا اعلی فوجی قیادت میں ملاقات کے دوران باہمی عسکری تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارلنگٹن نیشنل قبرستان کا دورہ بھی کیا۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

COAS interacted with US Military leadership at Pentagon. Regional security situation and bilateral military cooperation discussed. US leadership acknowledged contributions of Pakistan Army in war against terrorism and role towards Afghan peace process. (1 of 2).

Embedded video

3,884 people are talking about this

DG ISPR

@OfficialDGISPR

COAS at Washington. COAS also visited Arlington National cemetery to pay homage to US national heroes. (2of2).

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
2,003 people are talking about this
متعلقہ خبریں