ذیابیطس رگوں کو متاثر، امراض قلب کا سبب بنتی ہے

یلیفورنیا:  ذیابیطس انسان کے لئے مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے جب وہ خون کی نالیوں اور رگوں کو اتنا متاثر کرتی ہے کہ یہ امراضِ قلب، فالج اور نظر کی کمزوری کی وجہ بھی بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے ماہرین نے ذیابیطس کی خلوی سطح پر فصیلی تحقیق کی ہے۔ جس سے نہ صرف ذیابیطس کے علاج میں نئے طریقے دریافت کرنے میں مدد ملے گی بلکہ خون میں گلوکوز کی سطح کم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

طبی ماہر پروفیسرمینویل ناویڈو اور ان کے ساتھیوں نے ثابت کیا ہے کہ خون میں شکر میں اضافے سے سے ایک خاص طرح کا خامرہ بڑھ جاتا ہے اس سے خون کی رگوں میں کیلشیم چینل کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ خون کی نالیاں سکڑنے لگتی ہیں۔

ماہرین نے چوہوں کو شوگر کا مریض بنایا اور ان کی خون کی رگوں کو بغورمطالعہ کیا۔ وہ چاہتے تھے تاہم معلوم ہوا کہ ایک جانب تو خون میں گلوکوز بڑھنے سے پی کے اے اور دیگر ایسے سالمات بڑھ جاتے ہیں جو خون کی نالیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ دوسری جانب ذیابیطس سے دل ، گردے اور دماغ کو ہونے والے نقصان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں