پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

کراچی:  پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی کاوشوں کی بدولت سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، تیل و گیس کا یہ ذخیرہ ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں دریافت ہوا۔ ذخیرے سے یومیہ 91 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دریافت ہونے والے ذخیرے سے یومیہ 520 بیرل تیل بھی نکل رہا ہے، تیل و گیس کا ذخیرہ اوجی ڈی سی ایل نے دریافت کیا۔

اس سے قبل بھی سانگھڑ میں ہدف ایکس ون کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ہدف ایکس ون کنویں سے 19 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ذخائر ملے تھے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق پی پی ایل نے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک (2568-18) کے دریافتی کنویں ہدف ایکس 1 (ایس ٹی) سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پی پی ایل ایس بلاک میں 65 فیصد کاروباری شراکت کیساتھ آپریٹر ہے جبکہ جی ایچ پی ایل اور اے آر او ایل کی کاروباری شراکت داری بالترتیب 25 اور 10 فیصد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی

متعلقہ خبریں