ایک سال میں سنیپ چیٹ کے صارفین کی تعداد میں 8 گنا تک اضافہ

لندن:  سوشل میڈیا کی مشہور اپلیکیشن سنیپ چیٹ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ایک سال کے دوران صارفین کی تعداد میں 8 گنا تک اضافہ ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک صارف دن میں 30 منٹ سنیپ چیٹ ایپ استعمال کرتا ہے، زیادہ تر تعداد کا تعلق یورپ اور شمالی امریکا سے ہے۔

دوسری طرف سنیپ چیٹ نے اپنی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کیا تاکہ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو۔ اسنیپ چیٹ کے سی ای او ایون اسپیگل کا کہنا تھا کہ 2019ء میں کمپنی کی کمائی میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہم اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد ہماری اپلیکیشن کو استعمال کر سکے۔

سنیپ چیٹ پر ڈیلی ایکٹو یوزر صارفین کی تعداد 203 ملین رہی اور کمپنی کا ریونیو 388 ملین ڈالر رہا جو 2018ء کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔

اضافے کی بڑی وجہ ایپ کے نئے فلٹرز ہیں جس میں جینڈر سوئچ (اس فلٹر میں لڑکے کی شکل لڑکی اور اسی طرح لڑکی کی شکل لڑکے میں تبدیل ہوجاتی ہے) مقبول ترین اور زیادہ استعمال کیے جانے والا فلٹر سمجھا جا رہا ہے۔ بہت سے صارفین نے اس فلٹر کو استعمال کرنے کے لیے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا۔