اپوزیشن کا جلسہ، شہباز شریف سمیت 58 ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے شہباز شریف سمیت دیگر قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے سرکاری ملازمین پر تشدد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمز زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1800 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز کے انسپکٹر بابر اشرف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں