حکومت کا دوسری بار 200 ارب کے سکوک بانڈز جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے دوسری بار 200 ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق اسلامی سکوک بانڈ کی رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضے کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے سکوک بانڈ اجراء پر بینکوں کا اجلاس 29 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکوک بانڈ میں سرمایہ کاری کیلئے تمام اسلامی بینکوں کو دعوت دی ہے، سکوک جاری کرنے سے حکومت کو بجلی کی مکمل پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت پہلے بھی پاور سیکٹر کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کر چکی۔