کوئٹہ میں دھماکا؛ ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

کوئٹہ: باچاخان چوک کے قریب بم دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے سامنے ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ سول اور شہر کے دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب دھاکے کے بعد سیکیورتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔