شاہکوٹ کے قریب آئل ٹینکر اور بس میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

اہ کوٹ: شاہکوٹ کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور بس کے مابین ٹکر کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 3 موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ریسکیو عملے نے دیگر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھری بس سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب رواں دواں تھی کہ شاہکوٹ کے قریب سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے باعث 17 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچا تاہم اس دوران 3 مسافر شدید زخمی ہونے کے سبب موت کو گلے لگا چکے تھے تاہم دیگر 14 زخمیوں کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں