پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے: آرمی چیف

سلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور اس دوران انٹرشپ میں آئے طلبہ سمیت شرکاء سے ملاقات کی اور نوجوان نسل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر میں جاری انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان نسل بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

COAS interacted with youth undergoing annual internship program at ISPR. “Pakistan is blessed with dynamic and talented youth and future of Pakistan belongs to them”, COAS.

Embedded video

DG ISPR

@OfficialDGISPR

“Have confidence in yourself, adhere to merit, follow rule of law, and don’t look for shortcuts in life for success”, COAS.

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
778 people are talking about this

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نوجوان نسل ملک کو حقیقی منزل کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، گزشتہ دو ہائیوں سے پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نصیحت کرتے ہوئے نوجوانوں کو کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ نہ ڈھونڈیں، نوجوان نسل پر اعتماد رہے۔ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھیں۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

COAS interacted with youth undergoing annual internship program at ISPR. “Pakistan is blessed with dynamic and talented youth and future of Pakistan belongs to them”, COAS.

Embedded video

1,337 people are talking about this
متعلقہ خبریں