یاسر حسین نے اقرا عزیز کیساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کی حقیقت بتادی

کراچی: معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی تصویر کی حقیقت بتا دی ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں دنیا کے سامنے یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کو پرپوز کرنے کے چرچے ابھی تھمے ہی تھے کہ اب دونوں اداکاروں کی سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ تصویر میں یاسر اور اقرا گلے میں پھول کا ہار پہنے بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب وائرل تصویر کے حوالے سے یاسر حسین میدان میں آگئے اور انہوں نے اپنی منگنی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر منگنی کی نہیں بلکہ فروری میں ہونے والی ’بات پکی‘ کی ہے ۔ منگنی آپ لوگ انگھوٹھی پہننے کو کہتے ہیں تو وہ دنیا کے سامنے پہنا دی۔

یاسر حسین نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں نے میری زندگی کو موضوع بناکر تبصرا کرنا شروع کردیا ہے اس سے آپ کو فراغت بھری زندگی کا بخوبی اندازہ ہو رہا ہے اور جہاں تک بات لکس اسٹائل ایوارڈ کی ہے تو وہاں اقرا اس لئے حیران تھی کیوں کہ اسے نہیں پتا تھا کہ میں اتنے لوگوں کے سامنے اسے انگھوٹی پہناؤں گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اب تک اپنی پوری زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور اگے بھی ایسا ہی کروں گا۔