ایشز سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کا آج برمنگھم میں پہلا ٹاکرا

انگلینڈ:  انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ آج سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ کینگروز اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار کھلاڑیوں کی شرٹ پر نمبر اور نام لکھا جائے گا۔

ورلڈ کپ کا ہنگامہ ختم، عالمی چیمپئن کے دیس میں اب ٹیسٹ کرکٹ کا امتحان ہو گا، ایشز سیریز کیلئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے برمنگھم میں شروع ہو گا۔ جوروٹ اور ٹم پین نے ٹرافی کی رونمائی کر دی، دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق باؤنسر پر زخمی کھلاڑی کا متبادل مل سکے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار کھلاڑی کی شرٹس پر نمبر کے ساتھ اُس کا نام بھی درج ہو گا۔ اب تک دونوں ممالک 70 بار ایشز سیریز کھیل چکے ہیں۔ تینتیس میں کینگروز جبکہ بتیس میں انگلش ٹیم فاتح رہی، پانچ سیریز برابر رہیں، آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔