کراچی : ڈیفنس میں گاڑی کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

کراچی:  کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی نے 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جن پر سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بے قابو گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، چاروں افراد 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ڈیفنس کے علاقے میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ بے قابو گاڑی کی زد میں آ گئے اور زور دار ٹکر کے باعث سڑک پر جا گرے، شدید زخمی حالت کے سبب چاروں افراد ہسپتال منتقلی سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کورنگی کے رہائشی تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں