‘چیئرمین سینیٹ کی تحریک پر جو بھی جیتے جمہوریت کو نقصان ہوگا’

سکھر: شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئےعدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ میں جو بھی جیتے جمہوریت کو نقصان ہوگا، حکومت کے پاس تعویز بھی ہیں جو پہلے بھی چل چکے ہیں، فضل الرحمان غلط کھیل رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہوں، بیورو کریسی کام نہیں کر رہی، نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لانا چاہیے، نیب قوانین کی وجہ سے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی۔