متحدہ اپوزیشن کا ووٹ دینے والے 14 سینیٹرز کو بے نقاب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے 14 ووٹ جانے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا لیکن عوام کی عدالت میں حکومت کو شکست ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں 14 اراکین کے ووٹوں کے معاملے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’سلیکٹڈ‘ حکومت آج ضمیر فروشی سے جیتی، اس اقدام سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں ضمیر فروشوں کی نشاندہی ہوگی اور
انھیں بے نقاب کر کے قوم کے سامنے لایا جائے گا۔