مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان کیساتھ ہوگی: بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی: بھارت نے پھر پرانا راگ الاپ دیا۔ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان کے ساتھ ہوگی، مسئلہ کشمیر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملہ ہے۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ خبریں