ایشز سیریز: آسٹریلوی ٹیم 284 رنز بنا کر آؤٹ، سٹیون سمتھ کی سنچری

لندن:  ایشز سیریز میں پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز آسٹریلوی ٹیم 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سٹیون سمتھ نے سنچری سکور کی۔ سٹورٹ براڈ نے پانچ شکار کئے۔

ایشز سیریز کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز، برمنگھم ٹیسٹ کے افتتاحی روز آسٹریلوی ٹیم 284 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سٹیون سمتھ نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سات کینگروز بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے پانچ مہمان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پہلے روز کھیل ختم ہونے پر میزبان انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے دس رنز بنا لئے تھے۔