نیب کا چوہدری شوگر ملز کیس میں نوازشریف سے بھی تفتیش کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نوازشریف سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد سے اجازت طلب کی ہے۔نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔نیب کی درخواست پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لاہور کے کیس میں اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، عدالت نے نیب کی درخواست واپس کردی۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گزشتہ دنوں مریم نواز کو طلب کیا تھا جس پر وہ نیب میں پیش ہوئیں جب کہ نیب نے 8 اگست کو دوبارہ مریم نواز، حسین اور حسن نواز سمیت عباس شریف کے بیٹے کو بھی طلب کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں