بھارت نے کشمیر میں مزید 25 ہزار فوجی بھیج دئیے

وادی:  بھارت نے مزید 25 ہزار فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دیئے، چند روز پہلے بھی 10 ہزار فوجی مقبوضہ وادی بھیجے گئے تھے۔

بھارت نے جنت نظیر وادی میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کا گھناؤنا منصوبہ بنا لیا۔ علاقے کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے کیس آرٹیکل 35 اے کی سماعت جلد متوقع ہے۔ اسی کے پیش نظر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 25 ہزار فوجی بھیج دئیے۔ 280 کمپنیوں پر مشتمل یہ فوجی سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے۔