ایل او سی پر کلسٹر بم کا استعمال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب کلسٹر بم کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے جنگی جنون میں نہ صرف خطے کا امن برباد کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Shah Mahmood Qureshi

@SMQureshiPTI

India in it’s war frenzy is not only sabotaging regional peace but also committing gross human rights violations along the LOC. I urge the nations of the world to take strict notice of the ongoing situation in IOK and LOC. https://twitter.com/SMQureshiPTI/status/1157614773732892672 

Shah Mahmood Qureshi

@SMQureshiPTI

Strongly condemn the blatant use of cluster ammunition by Indian Security Forces targeting innocent civilians along the Line Of Control. This is clear violation of the Geneva Convention & International Laws.

View image on Twitter
1,162 people are talking about this

دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمےداری ہےکہ مسئلہ کشمیرکو حل کرانے میں کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، بھارت اب بھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے، لگتا ہےکہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، دنیا پاکستان کی مقبولیت اور امن کی خواہش دیکھ رہی ہے، دنیا افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی کوشش دیکھ رہی ہے۔