پندرہ سالہ ٹینس سٹار کوکو گف ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل کی چیمپئن بن گئیں

واشنگٹن:  امریکا کی پندرہ سالہ ٹینس سٹار کوکو گف ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل کی چیمپئن بن گئیں، انہوں نے واشنگٹن اوپن کے ڈبلز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل کے فائنل میں امریکا کی پندرہ سالہ کوکو گف کی ٹیم اِن ایکشن ہوئیں۔ کوکو گف اور سترہ سالہ کیتھرائن مک نیلی نے ہنگری اور امریکی کھلاڑیوں کو شکست دی۔

ٹین ایجر ٹیم نے مدمقابل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ کوکو گف کے پیئر کی جیت کا سکور چھ دو اور چھ دو رہا۔

کوکو گف نے اس سے پہلے ومبلڈن اوپن میں تہلکا خیز انٹری ڈالی تھی اور
اپنی ہی ہم وطن وینس ولیمز کی تجربہ کاری کو زیر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں