وزیراعظم کا برطانوی ہم منصب کو فون؛ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد / لندن: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانس کو فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بورس جانسن کو وزیراعظم کامنصب سنبھالنے پرمبارک باد پیش کی۔ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں قائدین نے کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا، جب کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔