وطن کے دفاع کی خاطرقربان ہونے والے شہداء ہمارا فخر ہیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے گزشتہ روز پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے تھے جب کہ بھارتی فوج نے آج پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیریوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

170 people are talking about this

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطر قربان ہونے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

وطن کے دفاع کی خاطر قربان ہونے والے شہدا ہمارا فخر ہیں۔پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

192 people are talking about this

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔