انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ کی 5 سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈنگ

کراچی: (دنیا نیوز)امریکی کرنسی ایک مرتبہ پھر مہنگی ہونے لگی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے 46 پیسے بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا. سٹاک مارکیٹ میں 437 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر46 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے 90 پیسے پرٹریڈ ہونے لگا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 159 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 437 پوائنٹس کی کمی ہوئی. مارکیٹ 29ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکی اور 100 انڈیکس 28 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا، اس طرح مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری پاک بھارت کشیدگی کے سبب مارکیٹ پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ڈالر کی قدر مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں