مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس اس کی قراردادوں کی توثیق تھا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر بحث کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سب سے اعلیٰ سفارتی فورم پر لیا گیا ہے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I welcome the UNSC meeting to discuss the serious situation in Occupied Jammu & Kashmir. It is for the first time in over 50 yrs that the world’s highest diplomatic forum has taken up this issue. There are 11 UNSC resolutions reiterating the Kashmiris right to self determination.

7,939 people are talking about this

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 11 قراردادیں ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتی ہیں اور سلامتی کونسل کا اجلاس ان قراردادوں کی دوبارہ توثیق تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی مشکلات اور تنازع کا حل اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I welcome the UNSC meeting to discuss the serious situation in Occupied Jammu & Kashmir. It is for the first time in over 50 yrs that the world’s highest diplomatic forum has taken up this issue. There are 11 UNSC resolutions reiterating the Kashmiris right to self determination.

Imran Khan

@ImranKhanPTI

And the UNSC meeting was a reaffirmation of these resolutions. Therefore addressing the suffering of the Kashmiri people & ensuring resolution of the dispute is the responsibility of this world body.

4,860 people are talking about this

واضح رہےکہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد مسئلہ کشمیر 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا، اجلاس میں سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث آنے پر اپنی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں